ماہنامہ العصر

ماہنامہ’العصر‘ جامعہ عثمانیہ (صوبہ سرحد) کا ترجمان رسالہ ہے۔ منتظمین رسالہ نے اس بار کا شمارہ(جنوری، فروری 2007ء) ’سرپرست اعلیٰ نمبر‘ شائع کیا ہے۔کارڈ بائنڈنگ کی قیمت 70 روپے اور ہارڈ بائنڈنگ کی قیمت 80 روپے ہے۔ رسالہ منگوانے کا پتا ہے: پوسٹ بکس نمبر 1209 پشاور صدر ’جامعہ عثمانیہ ‘واقع چراٹ روڈ حلقہ جلوزئی علاقہ خٹک کے مولانا حکیم لطف الرحمن غفر لنا ولہ جامعہ کے مؤسس اعلیٰ تھے۔ زیر تبصرہ شمارہ سرپرست اعلیٰ کی علمی اور دعوتی خدمات پر ایک سپاسنامہ کی حیثیت سے شائع کیا گیا ہے۔ مولانا کی سوانح عمری کی علاوہ اس شمارہ میں ان کی خدمات جلیہ کو خوش اسلوبی سے پیش کیا گیا ہے۔ ’جامعہ عثمانیہ‘ میں توسیع کا کام بھی جاری ہے؛ منتظمین جامعہ کو اس توسیعی منصوبے کے لیے اہل خیر سے تعاون کی امید ہے۔ ماہنامہ’العصر‘ کا خاص نمبرمولانا حکیم لطف الرحمن کی شخصیت اور ان کی خدمات پر ایک مکمل دستاویز ہے۔ ان کی شخصیت میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے ماہنامہ’العصر‘ کا خاص نمبر ایک اچھا اضافہ ہے۔ اللہ تعالیٰ منتظمین کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


No comments:

Post a Comment

ShareThis