اھل حق


اھل حق ڈاٹ کام
یہ اردو کی ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔ جہاں آپ نہ صرف سینکڑوں کتابیں آن لائن پڑھ سکتے ہیں بلکہ انہیں ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
آن لائن ریڈیوں،فورم،ویڈیوں،آڈیوں بیانات نعتیں وغیرہ اور بہت کچھ وزٹ کرکے دیکھ لیں۔

http://www.ahlehaq.com/ah/

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

سیریل نمبر

کمپیوٹر میں مختلف کام کرنے کے لئے سافٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں۔
بعض سافٹ ویئر مفت میں دستیاب ہوتے ہیں اور بعض خریدنے پڑتے ہیں۔ جو سافٹ ویئر خریدنے پڑتے ہیں ان کا ایک ٹرائل ورجن چند دنوں کے لئے مفت میں مل جاتا ہے جو چند دن کام کرنے کے بعد ختم ہوجاتا ہے اور پھر سیریل نمبر یا ایکٹیویشن کوڈ طلب کرتا ہے اس وقت کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مسئلے کا حل سیریل نمبر کا حصول ہوتا ہے ۔ آج میں اسی مسئلے کا ایک اچھا حل آپ کے سامنے لارہا ہوں ، وہ یہ کہ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں اور اپنے مطلوبہ سافٹ ویئر کا سیریل نمبر تلاش کرکے اپنے سافٹ ویئر کو کارآمد کردیں۔
یا

وقت پر اذان

کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے اکثر حضرات کی نماز یا کم از کم جماعت فوت ہوجاتی ہے۔ اس کا بہترین حل احساس ذمہ داری ہے،لیکن بعض اوقات بھول چوک ہو جاتی ہے اس لئے یہ ایک سافٹ ویئر حاضر خدمت ہے جسے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کریں اپنا ملک اور شہر منتخب کریں اور پھر آپشن میں جا کر سٹنگز میں حنفی مسلک سلیکٹ کریں یہ سافٹ ویئر نماز کے وقت آذان شروع کردے گا اور نماز کی یاد دہانی کرائے گا۔ آپ اپنی مرضی سے اذان کے منٹوں کو آگے پیچھے بھی کرسکتے ہیں مثلا یہ سافٹ ویئر اسلام آباد میں 12:20 پر ظہر کی اذان دینا شروع کردیتا ہے آپ اسے اپنی مرضی سے 01:15 وغیرہ کرسکتے ہیں۔






ویب سائٹ بلاک کریں

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جب از خود بہودہ ، فحش ویب سائٹ کھل جاتی ہیں۔ یا ان کے کمپیوٹر کو ان کی غیر موجودگی میں غیر ذمہ دار قسم کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ وہ فحش ویب سائٹ پر جاتے ہوں گے۔
اس کا بہترین حل ایسی بیہودہ ویب سائٹ کو بلاک کرنا ہے تاکہ وہ آپ کے کمپیوٹر پر اوپن ہی نہ ہوں ۔

ShareThis