کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنے کا مکمل طریقہ کار
ونڈو xpمیں اردو کی سپورٹ شامل کرنے کےلئےآپ کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں ہونی چاہیں:
1۔ ایک عدد ‘‘ونڈو ایکس پی’’ کی سی ڈی ۔
2۔ ‘‘ اردو دوست کی بورڈ ’’۔
3۔اور ‘‘ اردو یونی کوڈ فاونٹس ’’ ۔
پہلا مرحلہ
‘‘ اردو دوست کی بورڈ ’’ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں:
اوراردو فاونٹ ڈاون لوڈ کرنے کےلئے اس لنک پر کلک کریں۔
ان دونوں کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد
1۔ ‘‘ کی بورڈ’’ کو انسٹال کرلیں۔
2۔ اور فاونٹس کو کاپی کرکے اس جگہ پیسٹ کریں: C:\WINDOWS\Fonts
مائی کمپیوٹر /سی/ونڈو کے فولڈر میں فاونٹ کے فولڈرکے اندر پیسٹ کرلیں ۔ اس کے بعد مندرجہ ذیل طریقہ کار کے مطابق عمل کریں۔
دوسرا مرحلہ
1۔ سب سے پہلے آپ سٹارٹ پر کلک کریں۔
2۔ پھر سٹنگز(setting)پر کلک کریں۔
3۔ اور پھر کنٹرول پینل (Control panel) پر کلک کریں تو آپ کے سامنے کنٹرول پینل کھل جائے گا ،
یہاں Regional and Language پر کلک کریں۔
اب ظاہر ہونے والی ونڈو سے Language کے بٹن پر کلک کریں اور پھر
Install files for complex script and right-to-let language
کے چیک باکس کو چیک لگائیں اور ok کردیں۔
کمپیوٹر آپ سے ونڈو کی سی ڈی مانگے گا لہذا سی ڈی روم میں ونڈو ایکس پی کی سی ڈی ڈالیں۔جب انسٹالیشن ہوجائے تو کمپیوٹر ری سٹارٹ کردیں۔
تیسرا مرحلہ
۔اب آپ سٹارٹ پر کلک کریں
2۔ پھر سٹنگز(setting)پر کلک کریں
3۔ اور پھر کنٹرول پینل (Control panel) پر کلک کریں۔
4۔ پھرRegional and Language پر کلک کریں۔
5۔ Customize کے سامنے اردو سلیکٹ کرکے ok کردیں اورکمپیوٹر کو ری سٹارٹ کردیں۔
چوتھا مرحلہ
اب آپ کو ڈسک ٹاپ پر جہاں ٹائم وغیرہ نظر آتا ہے وہاں ایک لینگویج کی آپشن نظر آرہی ہوگی ۔
لیکن ابھی کچھ کام اور کرناہے وہ یہ کہ:
اس آپشن پر رائٹ کلک کرکے Settingپر کلک کریں، یا پھر
1۔ سٹارٹ پر کلک کریں
2۔ پھر سٹنگز(setting)پر کلک کریں
3۔ اور پھر کنٹرول پینل (Control panel) پر کلک کریں۔
4۔ پھرRegional and Language پر کلک کریں۔
5۔ لینگویج کے ٹیب پر کلک کریں۔
6۔ ڈیٹیل(Details) پر کلک کریں۔
ظاہر ہونے والی ونڈو میں دو کی بورڈ نظر آرہے ہوں گے ان میں سے اردو والے کی بورڈ کو سلیکٹ کرکے Remove۔اس طرح یہ کی بورڈ ختم ہوجائے گا۔
اب آپ Addپر کلک کریں۔
آپ کے سامنے مزید دو آپشن ہیں,
ان میں سے پہلی آپشن In put languageہے اس میں آپ اردو(Urdu) سلیکٹ کرلیں۔
اور دوسری آپشن keyboardکی ہے اس میں آپ اردو دوست کی بورڈ سلیکٹ کرلیں جو آپ نے پہلے ہی انسٹال کرلیا ہے۔ پھر okپر کلک کریں۔
اب آپ کمپیوٹر میں کہیں بھی اردو لکھ سکتے ہیں ۔ ایم ایس ورڈ میں بھی ان پیج کی طرح اردو لکھ سکتے ہیں۔