فحش اور غیر ضروری ویب سائٹس بلاک کرنے کا طریقہ
1۔ سب سے پہلے اس جگہ پر جائیں:
C:\WINDOWS\system32\drivers\etc
2۔ اب hosts نامی فائل پر ڈبل کلک کریں۔
3۔ اس فائل کو نوٹ پیڈ(Notepad) میں اوپن کریں
4۔ آخری لائن میں نظر آنے والا آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ہے۔
5۔ جس ویب سائٹ کو بلاک کرنا ہے آخری لائن سے نیچے اس آئی پی ایڈریس کو دوبارہ لکھیں، سپیس دیں اور www کے بغیر ویب سائٹ کا ایڈریس لکھیں۔
پھر انٹر کرکے دوبارہ آئی پی ایڈریس لکھیں اور www کے ساتھ اسی ویب سائٹ کا ایڈریس دوبارہ لکھیں۔
جتنی ویب سائٹس بلاک کرنی ہوں اسی طرح لکھتے جائیں
اس فائل کو سیو کرکے بند کردیں۔ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کریں اب وہ ویب سائٹ اوپن نہیں ہوگی۔
گذارش:
جو جو ویب سائٹ فحش یا غلط قسم کی ہوں انہیں اسی طرح اس فائل میں ایڈ کرتے جائیں اور الگ سے نوٹ پیڈ کی فائل میں سیو کرکے اپنی یوایس بی میں بھی رکھ دیں تاکہ جب آپ ونڈو کریں تو وہ فائل اور اس میں جمع شدہ ویب ایڈریس محفوظ ہوں۔ اس طرح اپنے دوستوں اور جاننے والوں کے کمپیوٹرز میں بھی اس فائل سے غلط ویب ایڈریس کو hosts نامی فائل میں سیو کرلیں۔ شکریہ