Qibla Locator. قبلہ معلوم کریں۔
اسلام میں قبلہ کی کتنی اہمیت ہے اس کا اندازہ ہر
مسلمان کو ہے۔ بدقسمتی سے قبلہ کی صحیح سمت کے حوالے سے ہم لوگ زیادہ جستجو نہیں
کرتے جس کی وجہ سے بے شمار مساجد کا قبلہ غلط ہے۔ الحمدللہ اب قبلہ کی صحیح سمت
معلوم کرنا بہت آسان ہے ۔ اس ویب سائٹ سے آپ ایک مرتبہ اچھی طرح اپنے گھر یا مسجد
کا قبلہ درست کر لیں اور پھر اس کے مطابق نماز ادا کریں۔
مفتی شعیب اللہ خان
ہندوستان کے مشہور مفتی صاحب جناب مفتی شعیب اللہ خان مہتمم
جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم بنگلور کی ویب سائٹ جہاں پر آپ دینی وعلمی سیرابی حاصل
کر سکتے ہیں۔
خواتین کے لئے مواعظ متکلم اسلام
خواتین اسلام کے لیے اصلاحی و علمی بیانات، کتابی شکل میں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ کے باحیا بہنوں سے کیے گئے بیانات کا حسین گلدستہ
احناف میڈیا اب پیش کرتے ہیں باحیا مسلمان مائوں بہنوں کے لیے ایک عظیم تحفہ۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے مختلف مقامات پر خواتین اسلام سے جو علمی و اصلاحی بیانات فرمائے، وہ اب کتابی شکل میں دستیاب ہیں۔ خوش و خرم گھریلو زندگی کے نسخے، اولاد کی تربیت، حقوق و فرائض، اسلام میں عورت کا بلند مقام، عقائد اہلسنت کی تفہیم انتہائی آسان انداز میں اور بہت کچھ۔ بلاشبہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے۔
گوانتانامو کی ٹوٹی زنجیریں
یہ ان اسیروں کی لکھی ہوئی ہے
جنھوں نے کیوبا کے اذیت خانوں میں کئی سال گزارے ہیں۔۔اس میں لشکرطیبہ کی
اصلیت
کوبے نقاب کیاگیاہے جس نے عرب مجاہدین بیچ کرڈالرجمع کرنے کامکروہ دھندہ
کیا۔ہمارامقصد آگاہی ہے آپ چاہے
ہمیں فرقہ واریت کے طعنے دیں یاکچھ اور۔۔۔ہاں
برائے مہربانی کتاب پڑھے بغیرکمنٹس نہ دیں۔۔
فرقہ جماعت المسلمین
نام نہاد عثمانی فرقہ ۔۔۔جماعت المسلین ۔۔۔ منکرین حدیث کی اصلیت کو بے نقاب کرتی ہوئی کتاب، جماعت المسلمین والوں کے شبہات و اعتراضات کا کامل اور مسکت جواب فرقہ عثمانی و مسعودی سے ایسے سوالات جن کے جواب وہ قیامت تک نہ دے سکیں، فرقہ جماعت المسلمین کی قرآن، حدیث اور اجماع امت کے مخالفت کے کھلے ثبوت، خود ساختہ عقیدہ امامت، شریعت سازی کی مذموم کوششیں اور بہت کچھ۔۔
ہاں فقہ حنفی قرآن وحدیث کا نچوڑ ہے۔
طالب الرحمن کی زہریلی کتاب کیا فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے؟ کا مدلل و محقق جواب۔ طالب الرحمن کی خیانتیں اور جھوٹ۔ فقہ حنفی کی مایہ ناز کتاب ہدایہ پر ہونے والے اعتراضات کا علمی و تحقیقی جائزہ۔
اعتراض نمبر1: قصاص لینے کا مسئلہ
اعتراض نمبر2: زنا کی سزا کا مسئلہ
اعتراض نمبر3: چوری کی سزا کا مسئلہ
اعتراض نمبر4:شراب نوشی کی سزا کا مسئلہ
اعتراض نمبر5: مشرکین کے حرم میں داخلہ کا مسئلہ
اعتراض نمبر6: قصاص صرف تلوار سے لینے کا مسئلہ
اعتراض نمبر7: درہم کے برابر نجاست کا مسئلہ
اعتراض نمبر8: نجاست چاٹ کر پاک کرنے کا مسئلہ
اعتراض نمبر9: مدت رضاعت کا مسئلہ
اعتراض نمبر 10: ایمان میں کمی زیادتی کا مسئلہ
اعتراض نمبر11: فجر اور عصر کے دوران سورج کے طلوع و غروب کا مسئلہ
اعتراض نمبر12: زبردستی نکاح و طلاق کا مسئلہ
اعتراض نمبر13:مدینہ منورہ کے حرم ہونے کا مسئلہ
اعتراض نمبر14: فرض نمازوں کی آخری دو رکعتوں میں قرأت کا مسئلہ
اعتراض نمبر15: نماز کو اطمینان سے پڑھنے کا مسئلہ
اعتراض نمبر16: سات اعضاء پرسجدہ کرنے کا مسئلہ
اعتراض نمبر17: کتے اور گدھے کے گوشت کی تجارت کا مسئلہ
اعتراض نمبر18: عمامہ پر مسح کا مسئلہ
اعتراض نمبر19:میت کی طرف سے وارث کے روزے رکھنے کا مسئلہ
اعتراض نمبر20: آخری تشہد میں جان بوجھ کر وضو توڑنے کا مسئلہ
اعتراض نمبر21: شرائط امامت کا مسئلہ
اعتراض نمبر22:بادشاہ وقت پر حد کا مسئلہ
اعتراض نمبر23:شراب سے سرکہ بنانے کا مسئلہ
اعتراض نمبر24:درندہ کی کھال کے استعمال کا مسئلہ
اعتراض نمبر25: زبردستی کی طلاق کا مسئلہ
اعتراض نمبر26: گستاخ رسول کی سزا کا مسئلہ
اعتراض نمبر27: محرّمات سے نکاح پر حد کا مسئلہ
اس کے علاوہ ملاحظہ کریں غیر مقلدین کے کچھ شرمناک مسائل
یہ سب کچھ پڑھنے کے لیے کتاب ڈائون لوڈ کریں۔
DR. FARHAT NASEEM HASHMI and AL-HUDA INTERNATIONAL
FATWA REGARDING
DR. FARHAT NASEEM HASHMI and AL-HUDA INTERNATIONAL
By
Mufti Muhammad
Darulifta wal Irshaad , Nazimabad, Karachi
TRANSLATION by Ahnaf Media Service
Question :
There are lectures being held at different places by Madam Dr.Farhat Naseem Hashmi, in which a large number of women , fashionable and those versed in worldly education are participating. Dr. Hashmi's discourse is also printed in a daily newspaper from Karachi. Further, Dr. Farhat Hashmi has also established an institution by the name "Al-Huda International" in which the girls are provided religious education and after a short-course they are encouraged to deliver lectures among women.
In her discourses , we get to hear such things which we didn't hear before .
We are presenting you the Daily's press-cutting. Please have a look and provide us with your feedback about Dr. Hashmi, as to whether it's permissible to attend her lectures and read her discourses in the newspaper or not? Is it permissible for us to educate our girls in any of the branches of "Alhuda International"?
( Sajid - Karachi )
Answer :
After reading the presented cuttings from the Daily, and considering other lectures by Dr. Farhat Naseem Hashmi, it becomes quite evident that Dr. Hashmi is promoting several wrong ideologies under the label of publishing Qur'an and Sunnah.
Dr. Hashmi has completed her PhD from Glasgow University ( Which she has admitted herself during an interview published in a daily newspaper ). Completing PhD in Glasgow University itself can suffice in rendering Dr. Hashmi suspicious, due to the fact that the Orientalists in the Universities of non-Muslim countries have been involved in creating suspicions and doubts in the name of Islamic research for ages.
Several such institutions have been established for the purpose of preparing personnel to distort and abrogate the teachings of Islam. The syllabi in these institutions are compiled in such a manner that the quite often the people studying there tend to get deceived and end up causing fitnah in the Muslim world.
The ideologies of Dr. Hashmi that have been brought forward, some of them are clearly misguided, some extremely deviating and some can cause fitnah . The details are as follows :
1) Deeming Taqleed as absolutely impermissible.
In the history of about 1400 years, the majority of Muslim Ummah has been following the four Imams , due to the fact that the rulings deduced by them are actually adapted fromthe Qur'an and Sunnah. If such following is rendered absolutely impermissible, this would mean that the majority of Muslim Ummah had been under misguidance.
2) Saying that if missed prayers are a lot, making up for them is not compulsory, mere repentance is sufficient.
This too is a clear misguidance and synonymous to nullifying the obligation as importance as salaah, based upon one's mere opinion. This is because making up for the missed prayers is proven through the Holy Qur'an and Authentic Ahadeeth. Just one Hadith is being presented which also points to a verse of the Holy Qur'an :
وحدثنا نصر بن علي الجهضمي حدثني أبي حدثنا المثنى عن قتادة عنأنس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا رقد أحدكم عن الصلاة أو غفل عنها فليصلها إذا ذكرها فإن الله يقول أقم الصلاةلذكري
When a person from you sleeps from the prayer or leaves it due to negligence so whenever he recalls it, he should perform the prayer, for Allah the Most High has said : " Establish prayer for my remembrance "
In the commentary of this verse , Imam Nakh'ee Rahimahullah has said like this :
اللام للظرف اي إذا ذكرتني أي إذا ذكرت أمري بعد ما نسيت ( فتح الملهم ج 4 ص 490 طبع جديد )
i.e. when you recall my order , then offer prayers. Therefore this verse also comprises of missed prayers.
For this very reason, all the major respected jurists have agreed upon this ruling.
3) Inviting those people who have merely read the translation and abridged commentary of the Holy Qur'an to deduce concealed rulings of the Holy Qur'an.
In the light of Hadeeth, this viewpoint and modus operandi of Dr. Hashmi is extremely corruptive. Therefore, Holy Prophet SallAllahu Alaihi wasallam has said :
من قال في القرأن بغير علم فليتبوا مقعده من النار ( المشكوة ص 35 )
Whoever said anything in (the commentary of ) the Qur'an without knowledge , should make hell his destiny.
The commentator on Mishkaat , Mullah Ali Qaree Rahimahullah has explained "Knowledge" as the following :
اي دليل يقيني أو ظني نقلي أو عقلي مطابق للشرعي ( المرقاة ج 1 ص 490 )
Meaning that anything said regarding any verse of the Qur'an should be based on daleel (proof) . "That daleel being either Naqlee ( any other verse of the Holy Qur'an, Ahadeeth, sayings of The Noble Sahabah or Respectable Tabi'een ) or logical but should be in accordance to the rules of Shari'ah and should not be conflicting with any Naqlee proof."
And it's quite an evident fact that acquisition of such knowledge by reading merely an abridged commentary of the Holy Qur'an is not possible; rather, if someone acquires the knowledge of such a high caliber after spending years and years, even that is considered a gift.
4) Creating distrust towards the religious scholars and jurists. The institutions performing the responsibility of delivering vast and profound education of Islamic knowledge; belittling their significance from the hearts and considering short-course sufficient for religious knowledge.
Moreover, the rulings deduced by a Mujtahid Imam based on his deep knowledge of the Qur'an and Hadeeth; persistently rendering them wrongful and against Qur'an and Hadeeth .
Such an aspect of Dr. Hashmi is also extremely corruptive and deviating towards fitnah.
5) Sometimes Dr. Hashmi criticizes the decisions of the Jurists in such a manner that even the Noble Sahabah Radhi Allahu Anhum also become its target :
" Where does Allah prohibit us that don't read Qur'an in these days? Where has he denied you giving its education? Nowhere. So if nowhere has He prohibited then who are these people to impose self-made sanctions upon us?"
( daily ........ 17th March ,2001 A.D )
Whereas Imam Tirmidhi has narrated two Marfoo Ahadeeth from Hadhrat Abdullah bin Umar and Hadhrat Ali , Radhi Allahu Anhum; after relating one Mauqoof hadeeth from Ibn Umar Radhi Allahu anh, he said :
وهو قول أكثر أهل العلم من اصحاب النبي صلي الله عليه وسلم والتابعين و من بعدهم مثل سفيان الثوري وإبن المبارك والشافعي و أحمد و إسحاق قالو لا تقرأ الحائض ولا الجنب و نحو ذلك و رخصوا للجنب و الحائض في التسبيح و التهليل ( جامع ترمذي ص 34 ج 1 باب ما جاء في الجنب و الحائض إنهما لا يقراء ان القرأن )
A number of erudite people including the Noble Sahabah , the Tabi'een and latter scholars like Sufyan Al-Thawri, Ibnul Mubaarak, Imam Shafi'ee , Imam Ahmad, and ImamIs'haaq; these all state that people who are menstruating or polluted ( after sexual act or wet dream) should not read anything from the Qur'an, except for a minute part of a verse. However, these (jurists) have allowed Tas'bih and Tahleel to those with menses and impurity.
Keeping in mind the above statement of Imam Tirmidhi, read the following lines of Dr. Hashmi with great caution " then who are these people to impose self-made sanctions upon us?"
Dr. Hashmi further says :
"So remember! self-made sanctions in religion are not piety; let the religion be to the extent of what it is, so get out of these predicaments. Why is it that women cannot go to the Masjid, women can't read the Qur'an..... why are these self-made restrictions all for women only?"
( daily ........ 17th March ,2001 A.D )
While the fact of the matter is a number of Nobel Sahabah Radhi allahu anhum have stopped women from coming to the masjid.
Amir al-Mu'mineen Hadhrat Umar Radhi Allahu anh passed an order during his time of Khilafah that 'from now on, young women should not come to the Masjid'
( Badai al Sanai Vol 1, Page 157 - Printed : H.M.Saeed Company ).
Abdullah bin Umar Radhi Allahu anh used to stand on Friday and threw pebbles on women to make them get out of the Masjid.
(Umdatul Qari Vol 4, Pg 647 Printed Beirut).
At one instance Abdullah bin Mas'ood Radhi Allahu Anh evacuated the women from the Masjid on Friday and said " Go to your homes, your homes are better for you "
(Al-Targhib wat-Tarheeb Vo 1, Pg 190 )
It is narrated by Hadhrat Aa'yisha Radhi Allahu Anha that if Rasoolullah SallAllahu alaihi wasallam saw such condition which has grown among the women today, He would have stopped them from coming to the Masjid, like the women of Bani Isra'eel had been stopped.
( Sahih Bukhari Vol 1 Pg-120 , Sahih Muslim Vol 1 Pg-183 )
Therefore, due to the aforementioned details, participation in Dr. Farhat Naseem Hashmi's lecture, reading her lecture and obtaining education in "AlHuda International" founded by her is not permissible at all; rather it's compulsory to keep others away from it as well.
والله العاصم من جميع الفتن
( Allah protect us from all fitan )
دنیا بھر کے اخبار
دنیا کے کسی بھی ملک کی لوکل خبریں اور اخبار دیکھیں
http://newspapermap.com/#slat=54.49556752187409&slong=58.84277343749996&zoom=3

روزانہ ایک حدیث عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ باحوالہ حاصل کریں
یہاں اپنا ای میل ایڈریس لکھیں اور ہر روز باحوالہ حدیث عربی متن کے ساتھ حاصل کریں۔ اپنے دوستوں کو بھی بتائیں اور دعاوں میں یاد رکھیں۔
صدقہ فطر یعنی فطرانہ کے چند اہم مسائل
صدقہ فطر یعنی فطرانہ کے چند اہم مسائل
صدقہ فطر کیوں دیا جاتا ہے؟
صدقہ فطر کا مقصد روزے کی حالت میں سرزد ہونے والے گناہوں اور کمی کوتاہی سے خود کو پاک کرنا ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر، روزے دار کو بیہودگی اور فحش باتوں سے پاک کرنے کے لئے نیز محتاجوں کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے فرض کیا ہے۔
صدقہ فطر کس پر واجب ہے؟
صدقہ فطر ہر آزاد مسلمان پر واجب ہے جب کہ وہ نصاب کا مالک ہو۔ خواہ اسی دن یعنی یکم شوال کو مالک ہوا ہو، اس پر سال گذرنا شرط نہیں۔ چھوٹے بچوں کا صدقہ فطر ان کے والد کے ذمے ہے۔ اگر باپ نہ ہو تو دادا کے ذمے اپنے یتیم پوتوں پوتیوں کا صدقہ فطر دینا واجب ہے۔ جو بچہ عید الفطر کے دن نماز عید سے پہلے پیدا ہو اس کا صدقہ فطر بھی دینا ہوگا۔ صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا چاہئے۔
صدقہ فطر کس کو دیا جائے؟
صدقہ فطر کے مستحق وہی لوگ ہیں جو زکوة کے مستحق ہیں۔ صدقہ فطر اپنے غریب رشتہ داروں کو دینے میں زیادہ فضیلت ہے۔ دینی مدارس کے طلباء و طالبات صدقہ فطر کا بہترین مصرف ہیں۔ ان کو صدقہ فطر دینے سے اشاعت دین میں مدد کا اجر بھی ملے گا۔
صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟
احادیث میں جن چیزوں کا ذکر ہے ان کے مطابق اس سال یعنی 1433 ھ کا صدقہ فطر درج ذیل ہے۔ ہر شخص کو چاہئے کہ اپنی حیثیت کے مطابق اعلی سے اعلی چیز کو اختیار کرے۔
کشمش 1160 روپے فی کس
کھجور 620 روپے فی کس
جو 140 روپے فی کس
گندم 70 روپے فی کس
ہر شخص کو چاہئے کہ صدقہ فطر اپنی حیثیت کے مطابق دے۔ صرف گندم کو مخصوص کرلینے سے اگرچہ صدقہ فطر ادا ہوجاتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اگرا للہ تعالی نے وسعت دی ہے تو کشمش، کھجور یا جو کے مطابق صدقہ فطر ادا کرے۔
امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت سیمینار، اسلام آباد سے براہ راست
امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت سیمینار، اسلام آباد سے براہ راست ان شاء اللہ العزیز
بمقام اسلام آباد ہوٹل، میلوڈی
10 جون، بروز اتوار، صبح 10 بجے تا 2 بجے دوپہر
Free live streaming by Ustream
رجب کے کونڈے... حقیقت کیا ہے؟
رجب کے کونڈے... حقیقت کیا ہے؟
مولانا محمدانس رضوان
افسانے اور کہانیاں اکثر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہوا کرتی ہیں اور حقیقت کا دور ،دور تک اس سے تعلق نہیں ہوتا۔لیکن عوام کے ہاں بسا اوقات یہ من گھڑت افسانے مستند تواریخ کا درجہ پالیتے ہیں ،بالخصوص جبکہ عوام کے سامنے ایسے من گھڑت افسانوں کو اگرمذہبی رنگ میں پیش کیا جائے تو اکثر عوام بغیر سوچے سمجھے اس کے سچ ہونے پر آنکھ بند کرکے عمل کرلیتے ہیں اور بڑی عقیدت کے ساتھ اس پر ایمان لے آتے ہیں۔ حالاں کہ حقیقت کا اس سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ ذیل کا افسانہ بھی اسی طرح کی ایک من گھڑت کہانی ہے، جسے امامیہ مسلک کے علمبردار ایک رافضی افسانہ نگار نے سید السادات حضرت امام جعفر صادق کی ایک کرامت قرار دے کر ”داستان عجیب “ کے عنوان سے لکھا ۔
اب سے کوئی نّوے ،پچانوے برس قبل تک رجب کے کونڈوں کو کوئی سنی مسلمان جانتا تک نہیں تھا۔ لیکن جب سے یہ کتاب شائع ہوئی اس کے بعد سے یہ رسم ایک متعدی مرض کی طرح سنی عوام میں بھی پھیل گئی اور اب تک بدستور پھیلتی جارہی ہے۔ آئیے قارئین کرام ! اس من گھڑت افسانے کو پڑھتے ہیں اور اس کا تنقیدی، تحقیقی اور تقابلی نظر سے ایک جائزہ لیتے ہیں کہ جس کے ذریعے سنی عوام کے درمیان اس افسانے کو پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے اور دیکھتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا حقیقت کار فرما ہے؟
کہانی کچھ اس طرح سے گھڑی گئی ہے کہ ایک لکڑہارا جو عیال کے کثیر ہونے اور اسباب روزی کے نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات فقروفاقہ کا شکار رہا کرتا تھا اور جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر انہیں بیچ کر گزر بسر کیا کر تا اور جس دن لکڑیاں نہ ملتیں اس دن فاقہ کرتا، ان حالات سے تنگ آکر لکڑہارا روزی کو تلاش کرنے کی غرض سے دیس سے پردیس چلا گیا لیکن جب وہاں پر بھی اور کوئی روزی کمانے کا ذریعہ میسر نہ ہوا تو پھر اس نے وہاں پر بھی لکڑیاں کاٹنے پر ہی گزارا کر لیا۔ اُدھر گھر میں جب اس کے بیوی بچوں پر کچھ دن فاقے کے گزرے توخود انہوں نے کمانے کی سوچی اور لکڑہارے کی بیوی نے وزیر مدینہ کے ہاں جا روب کشی کی نوکری کرلی اور اب اس پر ان کی گزر بسر ہونے لگی، ایک دن (یہی لکڑہارے کی بیوی) خادمہ ڈیوڑھی میں جھاڑو دے رہی تھی تو وہاں سے حضرت امام جعفر صادق رحمة اللہ علیہ کا اپنے احباب کے ساتھ گزر ہوا۔ پوچھا آج کونسا مہینہ ہے اور چاند کی کونسی تاریخ ہے؟ احباب نے بصدادب عرض کیا کہ یہ رجب کا مہینہ ہے اور چاند کی22 تاریخ ہے۔ پھر پوچھا کہ معلوم ہے تم کو کہ رجب کی 22 تاریخ کی کیا فضیلت ہے؟ جب عقیدت مندوں نے اس پر لاعلمی کا اظہار کیا تو حضرت امام جعفر نے فرمایا:سنو! اس تاریخ کی بڑی فضیلت ہے، جو پریشان حال چاہے وہ کسی بھی مصیبت میں مبتلا ہو اس کو چاہیے کہ رجب کی 22 کو نہا دھو کر عقیدت کے ساتھ میرے نام کے کونڈے بنائے، پھر پوریاں پکا کر کونڈوں میں بھر کر ہمارے نام کی فاتحہ دلائے اور میرا ہی وسیلہ پکڑ کر خدا تعالیٰ سے دعا کرے تو اس کی ہر مشکل رفع ہوجائے اور ہر کام پورا ہوجائے اور اگر اس کام (یعنی کونڈے بھرنے) کے بعد بھی کسی کی حاجت رفع نہ ہو تو قیامت کے دن وہ میرا دامن پکڑ سکتا ہے اور مجھ سے اس کی باز پرس کرسکتا ہے۔ حضرت امام جعفر نے یہ سب کچھ فرمایا اور وزیر کی ڈیوڑھی سے گزر گئے ۔ لکڑہارے کی خستہ حال بیوی کو، جو کہ ڈیوڑھی میں جھاڑو دے رہی تھی، گردشِ دوراں سے چھٹکارے کا یہ خاص گر جب حضرت امام جعفر کی زبانی معلوم ہوا تو اس کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور اس نے اسی دن پورے اہتمام سے نہا دھو کر پوریاں پکا کر کونڈوں میں بھریں اور پھر بڑے صدق دل سے حضرت امام جعفر کا اس پر فاتحہ کروایا اور دعا کی کہ اے خدا عزوجل! حضرت امام کے صدقے میرے دن پھیر دے اور میرا شوہر گھر واپس آجائے اور جب آئے تو اپنے ساتھ مال و دولت بھی ساتھ لائے۔ اب اُدھر کی سنیے!لکڑہارا جو کئی برس سے عسرت میں زندگی گزار رہا تھا اور فقر و فاقہ کا شکار تھا۔ اِدھر جیسے ہی لکڑہارے کی بیوی نے حضرت امام کے نام کے کونڈے بھرے اور فاتحہ کروائی۔ اُدھر لکڑہارے کے دن بدل گئے اور اسی وقت لکڑہارا جو کہ لکڑیاں کاٹنے میں مصروف تھا کہ اچانک اس کا کلہاڑا ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر آگرا اور دھماکے کی سی آواز سنائی دی اور زمین خالی خالی سی محسوس ہوئی، پھر جب لکڑہارے نے اس جگہ سے زمین کو کھودا تو وہاں سے ایک بہت بڑا خزانہ اور ایک عظیم الشان شاہی دفینہ برآمد ہوا اور پھر اس کے بعد زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ لکڑہارا مال دار ہوگیا اور اس کے دن پھر گئے۔ لکڑہارے نے اس کے بعد اپنی زندگی میں امیر پنے کا سدھار پیدا کیااور پھر نوکر چاکر، غلام باندیاں، گھوڑے اونٹ اور سارا مال متاع لے کر مدینہ کو روانہ ہوا اور وزیر کے محل کے قریب ہی اپنا محل تعمیر کرایا اور شان و شوکت سے رہنے لگا۔ لیکن وزیر کی بیوی کو اس حیرت انگیز تعمیری انقلاب کی بالکل خبر نہ ہوئی اور ایک دن اتفاقاً جب وزیر کی بیوی نے چھت پر چڑھ کر اپنے محل کے قریب ایک اور عالیشان محل دیکھا تو اس کو بڑا تعجب ہوا کہ اب تک میرے محل کے ساتھ جو جگہ بالکل صاف اور چٹیل میدان تھی آج اس پر ایک عظیم الشان محل آسمان سے باتیں کررہا ہے۔ وزیر کی بیوی نے خادماؤں کو بلا کر اس محل کی بابت پوچھا، جواباً سب یک زبان بولیں کہ یہ اس لکڑہارے کا محل ہے، جس کی بیوی کبھی آپ کے ہاں جاروب کشی کیا کرتی تھی۔ ملکہ نے لکڑہارے کی بیوی کو بلوایا، تاکہ اس سے پوچھے کہ یہ کیا ماجرا ہے، جو تم فقر و فاقہ سے اس متمول زندگی میں منتقل ہوگئے؟ اس پر لکڑہارے کی بیوی نے حضرت امام جعفر صادق کے ارشاد کے مطابق کونڈے بھرنے اور ان کی برکت سے خزانہ ہاتھ لگنے کی مکمل داستان سنا دی، جس پر ملکہ کو یقین نہ آیا اور مسکرا کر کہنے لگی کہ تمہارے شوہر نے راہزنی کرکے یہ سب مال و متاع حاصل کیا ہے۔ لیکن جب لکڑہارے کی بیوی کے اطمینان دلانے پر بھی ملکہ نے کونڈوں کی فضیلت کو تسلیم نہ کیا تو ان پر ایک غیبی عتاب نازل ہوا کہ اس ملکہ کا شوہر بادشاہ کا بڑا وزیر تھا اور بہت قریبی تھا ،اس قربت پر ایک چھوٹا وزیر ہمیشہ سے دل کے اندر جلتا رہتا اور دن رات شاہی دربار میں بڑے وزیر کو نیچا دکھانے کی تدابیر کرتا رہتا، ایک مرتبہ موقع پاکر اس نے بادشاہ کے خوب کان بھرے اور راز داری کے ساتھ بادشاہ کے گوش گزار کیا کہ بڑا وزیر بہت بڑا خائن ہے، اس نے خیانت کے ذریعہ سرکار کی بڑی دولت پر قبضہ کررکھا ہے، اگر آپ کو یقین نہ ہو تو بے شک حساب، جانچ پڑتال کرکے دیکھ لیجیے بادشاہ نے حکم دیا کہ بڑے وزیر کی فوراً جانچ پڑتال کی جائے اور جب شاہی حکم سے وزیر کی جانچ پڑتال کرائی گئی تو شاہی خزانے کا لاکھوں کا غبن بڑے وزیر کی طرف نکلا، بادشاہ کو جلال آگیا اور اس نے فوراً ہی بڑے وزیر کو عہدہ وزارت عظمیٰ سے معزول کردیااور اس کی ساری جائیداد مال و متاع، ضبط کرکے اسے شہر بدر ہونے کا حکم دیا۔ جو وزیر کل تک حکومت کے ہر سیاہ و سفید کا مالک تھا آج جب اس پر شاہی عتاب نازل ہوا تو سب کچھ چھوڑ کر اسے اپنی بیگم کے ساتھ خالی ہاتھ اس حال میں جانا پڑا کہ بیوی کی جیب میں صرف دو درہم تھے، چلتے ہوئے راستے میں کسی جگہ خربوزے بکتے دیکھ کر بیوی نے ایک درہم کے عوض ایک خربوزہ خرید لیا اور اسے ایک دستی رومال میں باندھ لیا کہ بوقت ضرورت بھوک کی تکلیف سے کچھ نہ کچھ نجات حاصل کی جاسکے۔ جس دن وزیر کو شاہی حکم سے شہر بدر کیا گیا تھا اسی دن شہزادہ صبح سویرے سیر کو نکلا تھا، جب شام تک شہزادہ واپس نہ لوٹا تو چھوٹے وزیر نے حسب سابق موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شاہی آداب بجا لاکر دربار میں حاضری دی اور کہا۔ جہان پنا! شہزادے صاحب جس راستے سے شکار کو گئے تھے اسی راہ سے معزول وزیر اعظم صاحب کو بھی جاتے دیکھا گیا ہے۔ نصیب دشمناں کہیں ایسا نہ ہو کہ راہ میں وزیر صاحب انتقاماً شہزادے کو کوئی گزند پہنچا دیں۔ یہ سن کر بادشاہ نے چاروں طرف سوار دوڑا دیے کہ جہاں کہیں بھی وزیر ملے اسے گرفتار کرکے پیش کیا جائے، سوار گئے اور دم کے دم میں معزول وزیر کو گرفتار کرکے پا بہ زنجیر کرکے بادشاہ کے حضور پیش کردیا۔ وزیر کے ہاتھ میں رومال میں بندھی ہوئی چیز کے متعلق جب بادشاہ نے استفسار کیا تو وزیر نے کہا کہ جناب حضور! اس میں خربوزہ بندھا ہوا ہے اور وزیر نے اسے بادشاہ کی خدمت میں پیش کردیا،بادشاہ نے جو رومال کھول کر دیکھا تو اس میں بجائے خربوزہ کے شہزادے کا خون میں لتھڑا ہوا سر برآمد ہوا، جسے دیکھ کر شاہی غم و غصہ کی کوئی انتہا نہ رہی اور حکم دیا کہ وزیر کو مع اہلیہ کے جیل بھیج دیا جائے اور صبح دونوں کو پھانسی دے دی جائے۔ جیل چلے جانے کے بعد معتوب وزیر نے اپنی غم زدہ بیوی سے پوچھا اور کہا کہ معلوم نہیں کہ بارگاہ ایزدی میں ہم سے ایسی کونسی خطا سرزد ہوگئی ہے جس کا خمیازہ ہمیں اس بے پناہ مصیبت میں بھگتنا پڑا؟ پہلے وزارت گئی، پھر مال و متاع ضبط کرکے شہر بدر کیا گیا اور پھر خربوزے کا شہزادے کا سر بن جانا اور پھر اس پر بس نہیں، بلکہ کل صبح سویرے ہمیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا، اب جائزہ لیتے ہیں اور پھر جس غلطی کا پتہ چلے گا اس سے فوراً توبہ کرکے حق سبحانہ و تقدس سے معافی مانگ لیں گے۔ بیوی نے کہا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مجھ سے تو ایسی کوئی غلطی اور گناہ سرزد نہیں ہوا، لیکن میں نے حضرت امام جعفر صادق کے کونڈوں کے عقیدے پر ایمان لانے میں ضرور انکار کردیا تھا۔ پھر بیوی نے لکڑہارے کی بیوی کے کونڈے بھرنے اور کونڈوں کی کرامت سے دم کے دم میں مال دار ہونے کا قصہ سنا دیا۔ وزیر نے قصہ سن کر کہا تم نے حضرت امام کے قول کی تصدیق نہیں کی اور حضرت کے بتائے ہوئے طریقے پر کونڈے بھرنے کے عقیدے پر تو ایمان نہ لائے تھی، یہ حضرت امام جعفر کی شان میں تمہاری طرف سے بہت بڑی گستاخی تھی اور اسی کا یہ سارا وبال ہم پر پڑا ہے۔ بیوی نے بھی اسی بات پر یقین کرلیا اور دعا کی کہ اگر اس مصیبت سے نجات مل گئی تو پھر آئندہ ہم حضرت امام کے نام کے کونڈے ضرور بھریں گے اور پھر رات بھر حضرت امام کے وسیلے سے دعا کرنے میں مشغول رہے، اِدھر جیسے ہی وزیر کی بیوی نے کونڈے بھرنے کا عہد کیا اُدھر ویسے ہی حالات نے اپنا رنگ بدلا اور صبح سویرے شہزادہ گھر واپس پہنچ گیا۔ شہزادے کو دیکھ کر بادشاہ کی خوشی، حیرت و استعجاب کی کوئی انتہا نہ رہی اور پھر بادشاہ نے وزیر اور اس کی بیوی کو جیل سے طلب کیا اور پھر جب رومال کھول کر دیکھا گیا تو اس میں شہزادے کے سر کے بجائے وہی خربوزہ برآمد ہوا، بادشاہ نے معتوب وزیر سے اس سارے ماجرے کی تفصیل پوچھی، جس کے جواب میں وزیر نے کونڈوں کے بارے میں حضر ت امام جعفر صادق رحمة اللہ علیہ کے ارشاد گرامی سے لے کر لکڑہارے کے واقعے تک کی پوری داستان، سرگزشت، تفصیل سے سنا دی اور عرض کیا کہ جہان پناہ! حقیقت یہ ہے کہ میری بیوی نے حضرت کے قول کی تصدیق نہیں کی تھی اور اسے جھٹلایا تھا اور کونڈے بھرنے کے عقیدے سے اظہار بیزاری کیا تھا، اسی کی پاداش میں ہم کو ذلت و رسوائی کے یہ دن دیکھنا پڑے، ورنہ کہاں یہ نمک خوار خادم اور کہاں خزانہ عامرہ سے لاکھوں کی خیانت اور کہاں غبن کا ارتکاب! بادشاہ وزیر کے حالات سن کر بہت متاثر ہوا۔ اور اسی وقت پھر سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر اسے فائز کردیا اور تلافی مافات کے طور پر مزید ایک خلعتِ فاخرہ سے بھی نوازا اور چھوٹا سازشی وزیر اسی وقت راندہ دربار ہوا۔ پھر شاہی محل سے لے کرکا شانہ وزیر تک بڑی دھوم دھام سے اور بڑے ہی شاہانہ اہتمام کے ساتھ کونڈے بھرنے کی رسم ادا کی گئی اور پھر وزیر کی بیوی تو زندگی بھر ہمیشہ بڑی عقیدت کے ساتھ ہر سال حضرت امام کے کونڈے بھرتی رہی۔ ”لاحول ولا قوّة الا باللہ العظیم“ ․
افسانے کا ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ
یہ لغو کہانی خود ظاہر کرتی ہے کہ:
اس کا گھڑنے والا لکھنو کا کوئی جاہل تھا، جس کو اتنا بھی علم نہ تھا (اور ویسے بھی مثل مشہور ہے کہ ”دروغگورا حافظہ نباشد“ افسانہ نگار نے اپنے قصے کی بنیاد مدینہ میں بادشاہ اور وزیر کے وجود پر رکھی ہے حالاں کہ) کہ مدینہ منورہ میں اور نہ صرف مدینہ، بلکہ پورے عرب میں نہ حضرت امام کے زمانے میں نہ اس سے پہلے اور نہ اس کے بعد کوئی بادشاہ ہوا ہے اور نہ وزیر اعظم ،کیوں کہ اس وقت عرب میں خلافت قائم تھی، جس میں نہ تو بادشاہ اور نہ وزیر اعظم کا کوئی منصب و عہدہ تھا۔
عربوں میں میدے کی پوریاں گھی میں پکا کر کونڈوں میں بھرنے اور فاتحہ دلانے کا رواج آج تک نہ تھا اور نہ ہوا۔
حضرت جعفر بن محمد کی عمر کے52 سال تک تو بنو امیہ کی خلافت رہی۔ جس کا صدر مقام دمشق (ملک شام) تھا، مگر ان کی خلافت میں بھی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہ تھا۔
اس کے بعد تقریباً 16 سال تک آپ خلافت عباسیہ میں رہے، جس کا صدر مقام بغداد (عراق) تھا، ان کے ہاں بھی آپ کی موجودگی میں وزارت کا عہدہ قائم نہ ہوا تھا۔
یہ بات کتنی مضحکہ خیز ہے کہ حضرت امام نے اپنی زندگی ہی میں اپنی فاتحہ کرانے کا حکم خود اپنی ہی زبانِ مبارک سے دیا، حالاں کہ ایصالِ ثواب یا فاتحہ کسی کی بھی ہو وفات کے بعدہی ہوا کرتی ہے تو پھر حضرت امام نے اپنی زندگی ہی میں اپنے نام کے کونڈے بھروانے اور فاتحہ کرانے کا حکم کیسے دے دیا ؟ بلکہ آپ کا دامن تو ایسی لغو باتوں سے پاک ہے۔
اس لکڑہارے کا قصہ نہ کبھی مدینہ کی گلیوں میں گونجا، نہ عرب ممالک میں کہیں سنائی دیا اور نہ ہی مشرق و مغرب کے کسی اسلامی ملک میں کہیں پہنچا۔
حضرت جعفر بن محمد علیہ الرحمة8 رمضان المبارک 80 ھ اور بروایت دیگر 17 ربیع الاوّل 83ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے ، لیکن وفات کے متعلق شیعہ، سنی سب ہی کا اتفاق ہے کہ آپ نے 15 شوال 148ھ کو مدینہ منورہ ہی میں وفات پائی ان کی زندگی کے حالات معروف و مشہور ہیں، لہٰذا 22 رجب کی تاریخ کی کوئی تخصیص نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ یہ نہ تو آپ کی تاریخ ولادت ہے اور نہ ہی تاریخ وفات۔
جس طرح اسرائیلی قوم عجائب پرست تھی اور ہر مدعی نبوت سے معجزات و کرامات کے ظہور کی آرزو مند رہتی تھی اسی طرح اودھ کی شیعہ ریاست کے ماتحت رام اور لچھن کے دیس کے خالص ہندو معاشرے میں رہنے والے عوام کا لانعام بھی ہندو دیو مالاؤں اور رامائن کے من گھڑت قصے سن سن کر عجائب پرست بن گئے تھے اور لکھنو کے داستان گو یوں کو تو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ انہوں نے نوابوں کی سرپرستی میں طلسمِ ہوش رُبا اور ”داستانِ عجیب “ جیسی طویل داستانیں گھڑ کر ہندو دیو مالاؤں کو بھی مات کر دیا تھا، لہٰذا لکھنوی معاشرے میں بزرگانِ سلف کی طرف منسوب اور اخترا ع کردہ حکایات کا قبولِ عام حاصل کر لینا کوئی مشکل بات نہ تھی، کیونکہ اس کے لیے نہ کسی سند کی ضرورت تھی اور نہ ہی کسی ضابطے کی۔
جس چیز کودینی طور پر پیش کیا جائے اس کے جواز کی سند تو ضابطہ دین سے ہی پیش کی جانی چاہیے، سورة الانعام آیت 17 میں ارشاد باری تعا لٰی ہے کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو اللہ تعالٰی کے سوا اسے کوئی رد نہیں کر سکتا اور اگر وہ تم کو کوئی فائدہ پہنچائے توبھی اسے قدرت حاصل ہے“ لہٰذا غیر اللہ سے کوئی مراد مانگنا شرک ہے، جو نا قابلِ معافی گناہ ہے ۔سورة ال عمران آیت104۔
پھر اگر حضرت امام جعفر صادق رحمة اللہ علیہ سے متعلق لکڑہارے کا پورا افسانہ اپنے اندر کوئی تاریخی حقیقت رکھتا تو سوچنے کی اور غور کرنے کی بات یہ ہے کہ تاریخِ اسلامی یا بزرگوں کے حالات کی کسی مستند و معتبر کتاب میں اس عظیم واقعہ کا کوئی ذکر کیوں نہیں آیا؟ ” تلک عشرة کاملة “ اس قصے میں جو منظر کشی کی گئی ہے اس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ یہ افسانہ ہندوستان کے کسی راجہ یا راجدھانی کا تو ہو سکتا ہے، مگر عرب قبیلے یا فرد کا ہرگز نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح شیعوں نے سنی مسلم عوام کو دین سے گمراہ کرنے کے لیے اور چند جھوٹی اور فرضی کتابیں لکھ ماری ہیں اسی طرح یہ ”داستانِ عجیب“ بھی ایک فرضی اور من گھڑت جھوٹا افسانہ ہے ، مگر بے چارے توہم پرست اور عجوبہ پسند مسلم عوام میں کہاں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ سامنے کی دلچسپ بات کو چھوڑ کر معا ملے کی تہہ اور اصل حقیقت تک پہنچیں۔شروع شروع میں تو عرصے تک یہ رسم دبی دبی شیعوں کے حلقے میں محدود رہی ، لیکن پھر شیعوں نے سوچا کیوں نہ تعزیہ داری کی طرح کسی خوبصورت فریب اور تقیہ سے کام لے کر سنیوں کو بھی وفاتِ امیر معاویہ کے سلسلے کے اس جشنِ مسرت میں غیر شعوری طور شریک کر لیا جائے، چنانچہ انہوں نے حضرت امیرمعاویہ کے تاریخِ وفات ”۲۲“ رجب پر فریب کا پردہ ڈالنے کے لیے اس تاریخ کو حضرت امام جعفر کی طرف منسوب کر دیا اور لکڑہارے وغیرہ کا فرضی افسانہ گھڑا اور ”داستانِ عجیب“ اور ” نیازنامہ“ وغیرہ حضرت امام جعفر صادق کے نام سے چھپوا کر چہار دانگ عالم میں پھیلادیا ۔
مرحوم مولانا حکیم عبد الغفور ہشیارآنولوی نے ”رجب کے کونڈے“ کے عنوان سے ایک تحقیقی مقالہ سپردِقلم کیا تھا ،جو ”صحیفہ اہلِحدیث“ کراچی 14 اگست 1964کی اشاعت میں شائع ہوا تھا ، مولانا مرحوم نے بھی اپنے اس مقالے میں یہی لکھا ہے کہ کونڈوں کی کتاب ”داستانِ عجیب“ کی اشاعت اور کونڈوں کی عام ترویج پر اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا ، پس ”الناس علی دین ملو کھم “ کے تحت اور نواب کی رضا جوئی کی خاطر رام پور کے سنی مسلمانوں نے بھی اس زمانہ میں اس رسم کو اپنانا شروع کر دیا تھا،پھر یہ رسم رام پور سے لکھنو پہنچی، 1911تک اس کا روز افزوں ترقیات کے ساتھ پورے اودھ، روہلکھنڈ اور دوسرے مقامات پر پھیلاؤشروع ہوگیا تھا ۔
بائیس رجب کی حقیقت
22 رجب 60ھ کو امیر المومنین ، امام المتقین ، خال المسلمین ، کاتبِ وحی، رسول صلی الله علیہ وسلم کے خاص معتمد اور عصائے اسلام حضرت امیر معاویہ بن ابو سفیان رضی الله عنہما نے اسلام اور مسلمانوں کی پچاس سال تک خدمت کرنے کے بعد وفات پائی تھی، روافض جس طرح امیر المومنین خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق کی شہادت کی خوشی میں ان کے مجوسی قاتل ابولولو فیروز کو بابا شجاع کہہ کر عید مناتے ہیں اسی طرح وہ حضرت امیر معاویہ کی رحلت کی خوشی میں 22 رجب کو یہ تقریب مناتے ہیں، لیکن پردہ پوشی کے لیے ایک روایت گھڑ کر حضرت جعفر بن محمد کی طرف منسوب کر دی ہے، تاکہ راز فاش ہونے سے رہ جائے اور دشمنانِ معاویہ چپکے سے ایک دوسرے کے یہاں بیٹھ کر یہ شیرینی کھا لیں اور یوں اپنی خوشی ایک دوسرے پر ظاہر کریں، ان کی تقیہ سازی اور پر فریب طریقہ کار سے حضرت جعفر کی نیاز کی دعوت میں کئی سادہ لوح، توہم پرست اور ضعیف الاعتقاد مسلمان بھی لاعلمی کی وجہ سے شریک ہو جاتے ہیں ۔
خبردار ! کونڈے بھرنا زمانہٴ حال ہی کی ہندوستانی ایجاد ہے، لہٰذا اس گمراہی سے بچنا ہر مسلمان پر فرض ہے ، کیوں کہ یہ صحابی رسول صلی الله علیہ وسلم اور کاتب وحی کے دشمنوں کی تقریب ہے
اب ضرورت نہیں حجامت کی
رسمِ دنیا نے بے طرح مونڈا
بھر کے کونڈے رجب کے، بیوی نے
میرے گھر کا بھی کر دیا کونڈا

بسم اﷲ الرحمن الرحیم
۲۲ رجب الموجب کے کونڈے اورانکی حقیقت
یہ رسم 1906ءمیں رام پور ( یوپی بھارت) سے شروع ہوئی ۔ اس کی ابتدا کرنے والا مشہور رافضی بغض امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا لاعلاج امیر مینائی تبرائی ملعون ہے ۔ جس نے خاص طو ر پر حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے بغض و عناد کی بناءپر اس رسم بد ِ کو جار ی کیا ۔ یہ رسم قبیح 22/ رجب کو پوری کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ سیدنا جعفر صادق کی نیازہے جوان کی ولادت باسعادت پر دی جاتی ہے ۔ حالانکہ 22/ رجب نہ سیدنا جعفر صادق ؒ کا یوم ولادت ہے اور نہ ہی یوم وفات ہے۔ بلکہ یہ دن خال المسلمین کاتب وحی مبین، فاتح شام و روم وافریقہ، امیر المومنین، امام المتقین سیدنا ومولانا ابوعبدالرحمن معاویہ بن ابی سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا یوم وفات ہے۔
اس لئے متعصب رافضی امیر مینائی نے سیدنا معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے بغض میں اس رسم کے ذریعہ سے آپ کی وفات پر خوشی منائی۔ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے سنی بھائی بلا تحقیق رافضی وسبائی پراپیگنڈے سے متاثر ہو کر اس رسم کو (جوکہ سراسر صحابی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین ہے ) اختیار کر چکے ہیں۔ خصوصاً ہماری مائیں، بہنیں اپنی کم علمی کی وجہ سے اور دیکھا دیکھی اس مرض کا زیادہ شکار ہیں۔ یاد رہے کہ سیدنا جعفر صادقؒ کی یوم ولادت 8/رمضان المبارک اور وفات 15/ شعبان ہے۔ لہٰذا سیدنا جعفر صادق ؒ کی ولادت یا وفات سے اس غلط رسم کا کوئی تعلق نہیں، یہ محض بعض معاویہ رضی اﷲ عنہ ہے۔ جس کے متعلق امام اہل سنت حضرت مولانا شاہ احمد رضا خاں صاحب بریلوی ارشاد فرماتے ہیں۔
امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پر طعن زنی کرے وہ جہنم کا کتاہے۔ بحوالہ شفا شریف ج1ص
اس رسم بد ِکی ایجاد کے بارے میں حضرت پیر سید قبلہ جما عت علیشاہ صاحب ؒ کے خلیفہ خاص حضرت قبلہ سید مصطفی علیشاہ کی تصدیق موجود ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ یہ نیاز سے سے پہلے1906ءکو رام پور سے امیر مینائی کے خاندان نے شروع کی (جوبغض معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ میں مشہور ہے) ۔ بحوالہ جواہر المناقب
علاوه ازیں بریلوی مسلک کے عالم مفتی محمد او سعید غلام سرور قادری صاحب کی کتاب ”افضلیت سیدنا ابوبکرصدیق اکبر“ سے سنی بریلوی علما ءکے چند فتاوی بعینہ نقل کیے جاتے ہیں۔
۱۔ مشہور مناظر اسلام حضرت علامہ مولانا محمد عمر صاحب اچھروی لاہور
سیدنا ابوبکر صدیق و عمر فاروق ؓ کی خلافت حقہ کا منکر اسلام سے خارج اور حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کو ان سے افضل سمجھنے والابے دین گمراہ شیعہ ہے اور حضرت امیر معاویہ بن ابی سفیان ؓ کو سب وشتم اور بکواس کرنے والا بھی اسلام سے خارج ہے۔
۲۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا قمر الدین صاحب سیالوی سجادہ نشین دربار سیال شریف
حضرت معاویہ ؓ کے مناقب مسلم الثبوت ہیں ان کی شان میں گستاخی کرنا اگر التزامی کفر نہیں تو لازمی کفر میں داخل ضرور ہے(یعنی صحابی رسول ﷺ حضرت معاویہ ؓ کی گستاخی سے کفر لازم آتا ہے) حضرت معاویہ بن ابی سفیان ؓ کے بارے میں یہ کہنا کہ انہوں نے حضرت علی کرم اﷲ وجہہ یا دیگر اہل بیت ؓ سے دشمنی کی یا نہیں سب وشتم کرتے تھی یا کراتے تھے سراسر غلط ضلالت اور جہالت پر مبنی ہے۔ جو نضر بن مراحم، یونس بن خباب اور مرحوب وغیرہم جیسے رافضیوں کی روایات پر مبنی ہے فرمان ذیشان آنحضرت ﷺ ”اﷲاﷲ فی اصحابی“ کوئی مسلمان نہیں بھول سکتا۔
۳۔امام اہل سنت محدث پاکستان جناب سردار احمد صاحب قادری رضوی کے نائب، جامع المعقول والمنقول مفتی غلام رسول شیخ الحدیث جامعہ رضویہ لائلپور(فیصل آباد)
حضرت معاویہ ؓ عادل ‘ثقہ‘ اور صالح صحابی ہیں۔ سرور کائنات ﷺ کے گھر آپ کی حقیقی ہمشیرہ ام حبیبہ ؓ تھیں۔ آپ بڑے عالم اور مجتہد صحابی ہیں۔ آپ کے لئے سرور کائناتﷺ نے دعا فرمائی آپ ؓ کی شان میں گستاخی کرنا اور آپ کو برا کہنا رافضی ہے ایسا شخص جو آپ کو براکہے وہ شیعہ ہے ہرگز ہرگز سنی نہیں اس کے پےچھے ہرگز ہرگز نماز نہ پڑھی جائے اسے اہل سنت والجماعت کی مسجد میں ہرگز ہرگز امام نہ رکھا جائے۔
۴۔محقق اہل سنت مفتی احمد یار خان نعیمی گجرات
حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کوحضرت ابوبکر صدیق اورفارو ق اعظمؓ سے افضل بتانے یا حضرت امیر معاویہؓ کو فاسق کہنے والا شخص بالکل بے دین اور شےعہ ہے غالباً تقیہ کر کے اہل سنت وبنا ہوا ہے ایسے شخص کو فوراً اہل سنت کی مسجد سے علیحدہ کر دیا جائے اور کوئی مسلمان اس کے پیچھے نمار نہ پڑھے۔ حوالہ کیلئے دیکھئے ابو سعید غلام سرورقادری صاحب کی کتاب( افضلیت سیدنا ابوبکر صدیق ص 155تا186 مطبوعہ مکتبہ فریدیہ ساہیوال)
حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے
امیرمعاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شان
۱۔عبد الرحمن بن ابی عمیرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے حضرت معاو یہؓ کے حق میں ارشادفرمایا کہ اے اﷲ! انہیں ہادی اور مہدی بنا اور ان کے ذریعے دوسروں کو ہدایت کر (سنن ترمذی جلد دوم ص 224)
۲۔ حضرت عمیر بن سعد ؓ کہتے ہیں حضرت معاویہ ؓ کا ذکر خیر وخوبی کے ساتھی ہی کریں کیونکہ میں نے آنحضرت ﷺ کو ان کے حق میں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اﷲ! انہیں ہدایت عطافر ما (سنن ترمذی جلد دوم ص224)
۳۔ حضرت عبد الرحمن بن ابی عمیرہؓ روایت کرتے ہیں آنحضرت ﷺ نے معاویہ کےلئے فرمایا۔ اے اﷲ ! انہیں کتاب اور حساب کاعلم سکھا اور عذاب سے محفوظ رکھ۔(کنزالعمال جلد 7ص87، البدایہ والنہایہ جلد8 120)
۴۔ ایک دفعہ حضرت معاویہؓ آنحضرت ﷺ کے ساتھ پیچھے سوار ہوئے آپ ﷺ نے ارشادفر مایا اے معاویہ آپ کے جسم کا کون سا حصہ میرے نزدیک ہے انہوں نے کہا میرا پیٹ اس پر آپ نے فرمایا اے اﷲ اسے علم اور بردباری سے بھر دے۔ (التاریخ الکبیر للامام البخاری جلد4ص180)
۵۔ حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ جبرائیل امین آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے کہا اے محمد ﷺ!معاویہؓ کو وصیت کیجئے کیونکہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب کے امین ہیں اور بہت اچھے امین ہیں۔ (تطہیر الجنان از علامہ ابن حجر مکی ص13)
۶۔ آنحضرت ﷺ نے ارشادفر مایا کہ میری امت کا سب سے پہلے لشکر جو بحری جہاد کرے گا اس کےلئے جنت واجب ہو گی۔ سیدہ ام حرام ؓ عرض کیا اے اﷲ کے رسول ﷺ کیا میں اس لشکر میں شامل ہوں آپ ﷺ نے فرمایا کہ تو بھی اس میں شامل ہیں۔(صحیح بخاری کتاب الجہاد باب ماقبل فی قتال الروم)
صلحاءامت کے ہاں سیدنا امیر معاویہؓ کا مقام
۱۔حضرت ابوالدراد ؓ نے فرمایا کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کے بعد آپ ﷺسے زیادہ مشابہت رکھنے والی نماز پڑھنے والا تمہارے امیر یعنی معاویہؓ سے زیادہ کسی کوئی نہیں دیکھا۔ (تطہیر الجنان ص24)
۲۔حضرت ابراہیم بن مسیرہ رکہتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز نے اپنے دور خلافت میں کسی کو خود کوڑے نہیں لگائے مگر ایک شخص کو جس نے حضر امیر معاویہ ؓ پر زبان دارزی کی تھی اسے تین کوڑے لگائے ( الاستیعاب مع الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 3ص403)
۳۔حضرت عبد اﷲ بن مبارک ؒ یہ مشہور امام ‘محدث اور فقیہ ہیں اور سید امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کے مایہ ناز شاگرد ہیں۔ ان سے کسی نے دریافت کیا کہ حضرت معاویہ ؓ افضل ہیں یا عمر بن عبدالعزیز تو انہوں نے فرمایا! اﷲ کی قسم وہ مٹی جوآنحضرتﷺ کی معیت میں حضر ت معاویہ ؓ کے گھوڑے کے نتھنوں میں داخل ہوئی وہ بھی عمر بن عبد العزیز سے ہزار درجہ افضل ہے۔(تطہیر الجنان ص10,11)
۴۔حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒ حضر شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا قول نقل کرتے ہیں کہ “ اگر میں رستے میں بیٹھ جاﺅں اور حضرت معاویہ ؓ کے گھوڑے کے سم کا غبار مجھ پر پڑے تو اس کو میں اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتاہوں” (امداد الفتاوی جلد 4ص23)
سیدنا امیر معاویہ ؓ کے امتیازی کارنامے
حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم سے لے کر آج تک جتنے بھی مسلمان حکمران آئیں سب سے بڑا دور حکومت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا ہے۔ امیر معاویہ ؓ5400علاقے فتح کیے۔ عمر فاروق نے 2400 علاقے فتح کیے اگر ان کی فہرست دیکھی جائے تو وہ چھوٹے ہیں لیکن معاویہ بن ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے تو اپنے علاقوں میں کساریہ جیسے شہر بھی فتح کیا جس شہر کے300 سو بازار تھے۔ ایک لاکھ پولیس جس شہر میں روزانہ گشت کرتی ہو اس شہر کو معاویہ بن ابوسفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے خود جاکر فتح کیا ۔ اس شہر کے چوک میں جو جامع مسجد تعمیر کی وہ لاہور کی شاہی مسجد سے 4گنا بڑی ہے وہ معاویہ بن ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے تعمیر کی۔ خانہ کعبہ پر سب سے پہلے خلاف امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے چڑھایا۔بچوں کا نام کمیٹیوں درج کرنے کا محکمہ معاویہ بن ابوسفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے جاری کیا۔ ساڑھے سات لاکھ ایکڑ عرب کی عارضی کو پانی دے کر سر سبز وشاداب کردیا اور محمد کے مدینہ کی بستیوں میں زراعت اور باغبانی کے ایسے جوہر دکھائے جس کی مثال دنیا میں آج تک کوئی پیش نہیں کرسکا۔ جس کی حکومت شام سے لے کر چین کی سرحدوں تک پھیلی ہوئی تھی اس جعفرائی میں رسول اﷲصلی اﷲ علیہ وسلم کے دین کی کتنی بڑی خدمات سر انجام دی ۔45 ھ میں امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے سنان ابن مسلما ایک صحابی رسول کو12000ہزار لشکر دے کر افغانستان کو فتح کر نے کےلئے روانہ کیا تھا ۔ یہ قابل امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فتح کیا ،یہ جلال آباد امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فتح کیا تھا ۔ سمر قند کو امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فتح کیا تھا اور غرنی کی بستیاں بھی امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فتح کیے تھیں ۔ پشاور کا شہر بھی امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فتح کیا تھا ۔ پشاور کے شہرکو سب سے پہلے بدھ مت مذہب سے آزاد کرنے معاویہ بن ابو سفیان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہے۔
پیارے سنی بھائیو !
خدا کےلئے اس رسم بد ِکو اپنے مبارک گھروں سے نکال پھینکو اور ایک جلیل القدر صحابی رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین کے دانستہ یا غیر دانستہ مرتکب ہو کراپنے کریم رب کے قہرو غضب کو دعوت مت دو۔اور اپنے اعمال کے ضائع کرنے کا ذریعہ نہ بناو نیز جذبہ ایمانی کے تحت اس پیغام کو گھر گھر پہنچا دو تاکہ دوسرے مسلمان بھی اس رسم شنیع سے محفوظ رہیں۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو صحابہ کرام ؓ کی سچی محبت نصیب فرمائے اور ہر قسم کی رسوم رِذیلہ سے بچائے ۔
یہ پیغام حق پڑھ کر آگے پہنچائیں یہ آپ کا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے۔
حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالی عنہ سمیت ہر صحابی رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے کسی بھی صحابی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین سے انسان ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ۔میرے اور آپ کے آقا سید کونین حبیب کبریا حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا فرمان علی شان ہے میرے صحابہ رضی اﷲ تعالی عنہم کے بارے میں اﷲ سے ڈرو۔ان کو ملامت کا نشانہ نہ بناو۔ جوکوئی میرے صحابہ رضی اﷲ تعالی عنہم کو گالیاں دے۔ اس پر اﷲ کی لعنت، اس پرفرشتوں کی لعنت اور تمام آدمیوں کی لعنت،نہ اس کافرض قبول نہ نفل۔ جو صحابہ رضی اﷲ تعالی عنہم کی تعریف کرتا ہے وہ نفاق سے بری ہے اور جو صحابہ رضی اﷲ تعالی عنہم کی بے ادبی کرتا ہے وہ بدعتی، منافق، سنت کا مخالف ہے۔ مجھے اندیشہ ہے کہ اس کا کوئی عمل قبول نہ ہوں۔یہاں تک کہ ان سب کو محبوب رکھے اور ان کی طرف دل صاف ہو۔اﷲ تعالیٰ ہم سب مومنین کو محفوظ رکھے اور ان حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ تعالی عنہم کی محبت سے ہمارے دلوں کو بھر دے۔ آمین ثم آمین
محمد راشد حنفی

Subscribe to:
Posts (Atom)