sunni-media.com



السلام و علیکم و رحمتہ اللہ
تمام حضرات کو یہ خوش خبری دی جاتی ہے کہ اہلحق میڈیا سروس اور اہلسنت والجماعت نیٹ ورک کی طرف سے سنی میڈیا ڈاٹ کام کے نام سے ویڈیو سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب ہر کوئ وہاں ویڈیو شئر کر سکتا ہے۔ اس کے ذریے جہاں ایک طرف ویڈیوز کے ایک وسیع ذخیرے تک آسانی سے رسائ حاصل کی جا سکے گی وہیں ہی ان تمام ویڈیوز سے بچا جا سکے گا جو اہلحق کے خلاف ہیں تاکہ ایسے حضرات ہیں جو مسلکی اختلاف کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے وہ باطل کی چالوں سے محفوظ رہیں۔ مزید یہ کہ بہت سی سائٹس ویڈیو سرچ کرنے پر ساتھ میں غیر متعلقہ اور فحش ویڈیوز بھی سرچ رزلٹ میں دیتے ہیں اس سے بھی انشا اللہ بجا جا سکے گا۔ بہت سے لوگ ویڈیو شئرنگ سائٹس اس وجہ سے وزٹ نہیں کرتے کیونکہ ان پر ایسے ایڈز ہوتے ہیں جن میں عورتوں کی تصاویر پائ جاتی ہیں۔اس طرح کا کوئ بھی ایڈ آپ کو انشااللہ سنی میڈیا پر نظر نہیں آے گا۔ سنی میڈیا ویڈیو سروس کا وزٹ کرنے کے لیئے اوپن کیجئے۔

2 comments:

ShareThis