مسئلہ تقلید



صلوۃ تسبیح

صلوة التسبیح کیسے ادا کی جاتی ہے؟
صلوة التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔ ہر رکعت میں75 بار یہ تسبیح” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر“پڑھنی چاہیے 
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عباس بن مطلب رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا۔ اے چچا! کیا میں آپ کو ایک ہدیہ اور ایک خبر نہ دوں ؟ .... اللہ تعالی آپ کے نئے پرانے بھول کرکئے اور جان بوجھ کر کئے ہوئے ، چھوٹے بڑے، چھپ کر کئے یا ظاہر ہوکر سب گناہ معاف فرما دیں۔ وہ اس خصلتیں(باتیں) یہ ہیں کہ آپ چار رکعت پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورة فاتحہ اور کوئی سورة پڑھیں جب پہلی رکعت میں قرات سے فارغ ہوں تو یہ کلمات سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر 15 بار پڑھیں، جب رکوع کریں تو حالت رکوع میں دس بار پڑھیں ، پھر رکوع سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ میں دس مرتبہ کہیں ۔ پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں پھر سجدہ کریں تو دس مرتبہ کہیں ، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں تو دس مرتبہ کہیں (پھر دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہو جائیں) یہ کل75بار ہوگئے آپ چار رکعت میں ایسا ہی کریں۔ اگر ہر دن پڑھنے کی طاقت ہو تو ہر دن پڑھیں، ورنہ تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھیں، ورنہ ہر مہینہ میں ایک بار پڑھیں ،ورنہ سال میں ایک بار پڑھیں اور اگر سال میں بھی نہ پڑھ سکیں تو عمر بھر میں ایک بار ضرور پڑھیں۔ایک دوسرا طریقہ بھی صلوة التسبیح کے متعلق مروی ہے ۔ وہ یہ کہ ثناءپڑھنے کے بعد مذکورہ تسبیح 15 بار پڑھے ۔ پھرقرات سے فارغ ہونے کے بعد ،پھر رکوع کی حالت میں ، پھر رکوع کے بعد، پھر سجدہ اولیٰ میں ،پھر سجدہ کے بعد بیٹھنے کی حالت میں ، پھر دوسرے سجدہ میں دس دس بار پڑھیں پھر سجدہ ثانی کے بعد نہ بیٹھیں بلکہ کھڑے ہو جائیں ۔ باقی ترتیب وہی ہے ۔ 
(جامع ترمذی ج1 ص109،الترغیب والترہیب ج 1ص269 )


اسلام کا قانون طلاق




Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


بچوں کا نصاب

بچوں کے لئے ابتدائی دینی نصاب 

مودودی صاحب کے افکار





Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


اسلام اور موسیقی




Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


مسلک علمادیوبند





Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل

مرکز اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ہونے والے بارہ روزہ دورہ تحقیق المسائل کو براہ راست آن لائن نشر کیا جائے گا۔  ان شاء اللہ العزیز۔ 

آغاز کورس: 9 جولائی بروز ہفتہ
اختتام کورس: 21 جولائی بروزجمعرات
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کورس کے اوقات درج ذیل ہیں
پہلی نشست             صبح 7:00  سے 9:00  تک
دوسری نشست         صبح 9:30 سے 11:30  تک
تیسری نشست         سہ پہر 3:00  سے 5:00  تک

کورس کو براہ راست دیکھنے کے لئے

امیر معاویہ




Enter your email address:

Delivered by FeedBurner


ShareThis