کتاب ‘‘ابتدائی دینی نصاب’’ جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے چھوٹے بچوں کی ذہنی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاص ترتیب سے مرتب کی گئی ہے۔
سب سے پہلے آسان اور ضروری اسباق دیئے گئے ہیں۔ مثلاً پہلا کلمہ پھر دوسرا کلمہ اور پھرنماز وغیرہ۔
نماز سکھانے کے لئے تصویری خاکے دیئے گئے ہیں، کیسے کھڑا ہونا ہے کیسے رکوع کرنا ہے اور کیسے دیگر ارکان ادا کرنے ہیں۔
اسباق کے ساتھ ساتھ ابتدائی اسلامی معلومات بھی دی گئی ہیں۔
ہر سبق کے ساتھ ساتھ حاضری کا خانہ بنایا گیا ہے تاکہ انفرادی طور پر پڑھنے والے بچے جو سبق یاد کرکے سنادیں اس کی حاضری لگ جائے کہ یہ سبق یاد کرکے سنا دیا ہے، کیونکہ بعض اوقات بچے یاد کئے ہوئے سبق کے بارے میں استاد کو کہتے ہیں کہ یہ ابھی نہیں یاد کیا۔
کتاب کے آخر میں پورے سال کے لئے پانچوں نمازوں کی حاضری لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دو کلر میں تیار کی گئی یہ کتاب اسکول اور مساجد میں پڑھنے والے بچوں کے لئے یکساں مفید ہے۔
ہول سیل پر کتاب حاصل کرنے کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں۔
0313-5683475 - 0322-2984599