آئی ٹی کی درسگاہ

آئی ٹی درسگاہ نامی یہ ویب سائٹ معلومات کا بیش بہا خزانہ ہے۔ جہاں آپ کو کمپیوٹر، موبائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسلامک بک، کارآمد ویب سائٹس اور بہت کچھ ایک جگہ پر ملے گا۔

قربانی کا مقصد

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام دیکھنے والوں کو میری طرف سے عید مبارک ہو۔
عید الاضحیٰ در اصل حضرت ابراہیم اور ان کے خاندان کی وہ تاریخی یادگار ہے کہ جب انہوں نے اللہ کے حکم پر اپنی سب سے محبوب چیز پیارا بیٹا حضرت اسماعیل قربان کردیا۔
قربانی کا فلسفہ بھی یہی ہے کہ ہم اللہ کی اطاعت کرنے میں جذبات کا اظہار کریں ۔ ظاہر ہے یہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب ہم بہترین سے بہترین اور قیمتی سے قیمتی جانور خرید کر بڑے جذبات کا اظہارکریں کہ اے اللہ مجھے جو تو نے مال دیا تھا اس میں سے میں نے اتنا زیادہ مال خرچ کرکے مہنگا اور قیمتی جانور خرید کر قربان کردیا ۔
قربانی کی یہ روح یعنی جذبات کا اظہار اسی صورت ہو سکتا ہے جب ہم قیمتی اور عمدہ جانور خرید کر قربان کریں  ورنہ خانہ پُری کے لئے کوئی بھی سستا سے سستا جانور خرید کر قربان کرنے سے واجب سر سے اتر جاتا ہے۔
علمائے اھل حق کی چند مفید کتابیں جنہیں آپ اپنے پاس نوٹ کرلیں ۔
ترجمہ وتفاسیر

فقہ

تاریخ وسیرت

رد بدعات

ShareThis